’’تلہ گنگ ؔ ‘‘میرے قائد نے سب سے پہلے الطاف کیخلاف اعلان جنگ کیا تھا سردار منصور حیات ٹمن۔۔۔

0
165

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان نے سب سے پہلے الطاف حسین کیخلاف اعلان جنگ اس وقت کیا تھا جب اس کے خوف سے کوئی ایم کیو ایم کیخلاف بولنے کو تیار نہ تھا ۔اپنے ایک بیان میں سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ پاکستان کیخلاف حالیہ مہم سے ایم کیو ایم کی ملک دشمنی واضع ہو چکی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چاہئے کہ اس جماعت پر فوری طور پر پابندی لگائے ۔اُنہوں نے رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز نہ صرف کراچی میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ ملکی سالمیت کیخلاف ہونے والی سازشوں کا قلع قلم کر رہی ہے ۔جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں