تلہ گنگ الطاف حسین نے جو پاکستان کے خلاف زبان استعمال کی ہے اعجاز الحق کی صحافیوں سے۔۔۔

0
133

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو وزیر اعظم مودی سے اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا پاکستانی مودیوں سے ہو سکتا ہے۔تلہ گنگ کے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو زبان الطاف حسین نے استعمال کی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ایک کیو ایم پر پابندی لگنی چاہئے۔رینجرز نے بروقت کارروائی کی ۔پاکستان کیخلاد ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر کو گرفتار کیا بلکہ اُن کے دفاتر کوبھی سیل کیا۔اُنہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے امریکہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توڑنے کیلئے اسرائیل،افغانستان ،بھارت سے مدد لینی چاہئے ۔الطاف حسین کے اس بیان کے بعد بھارت سیکیورٹی ایڈوائزر اور الطاف حسین میں کیا فرق باقی رہ جاتا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں