’’تلہ گنگ ‘‘بچے اغوا کرنے جھوٹے اور بے بنیاد قلفی فروش کی درخواست پر مقدمہ۔۔۔

0
179

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے بچے اغواکرنے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام عائد کرنے پر قلفی فروش مدعی کی درخواست پر دو افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی امیر حسین ولد صابر حسین ساکن پیڑہ جانگلہ نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہگزشتہ روزموٹر سائیکل پر قلفیاں فروخت کرنے ممدوٹ گاؤں گیا ۔جہاں محمد شعیب اور محمد اشفاق نے دیگر کے ہمراہ نے اچانک پکڑ کر مجھے مارنا شروع کر دیا ۔میرا موٹر سائیکل تباہ کر دیا اور قلفی والے ڈبے سے قلفیاں نکال کر کھائیں اور ضائع کیں ۔اور قلفیوں کی مد میں میرا پانچ ہزارکا نقصان کر دیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 203,341,427,147,149ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں