لاوہ ڈگری کالج کی افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی عمارت کیلئے بھی ۔۔۔

0
165

5

لاوہ(ضیاء قادری سے)گرلز ڈگری کالج لاوہ کی افتتاحی تقریب، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاوہ کی عمارت کے لیئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان،، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاوہ کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد سٹیزن رائٹس فورم لاوہ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے خطاب کرتے ہوئے لاوہ شہر سے گرلز کالج تک سڑک کی تعمیر سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر لاوہ ہسپتال کے لیئے فنڈز جاری کروانے کا اعلان کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سمیت ملک ناصر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ملک امیر خان ٹمن، چیئرمین سٹیزن رائٹس فورم لاوہ ملک ظفر علی خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک ناصر محمود اعوان اور ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے گرلز ڈگری کالج لاوہ کی افتتاحی تقریب میں اپنے ہاتھوں سے نقاب کشائی کی۔چیئرمین سید محمود علی شاہ کوٹ قاضی، چیئرمین رانا عظمت حیات ٹمن، چیئرمین میاں نذیر عالم لاوہ رورل، چیئرمین حکیم یاسر عزیز ملتان خورد، ڈاکٹر شاہنواز اعوان (صدر انجمن فلاح ملت لاوہ) سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ایم پی اے کے کسی وفد نے شرکت نہیں کی عوامی حلقوں میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں