تلہ گنگ کے علاقہ نکہ کہوٹ تیرہ سالہ لڑکی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ۔۔

0
189

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے نواحی گاؤں نکہ کہوٹ میں بی ایچ یو کے چوکیدار کی تیرہ سالہ بیٹی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،محکمہ صحت کی ٹیم کا ہنگامی دورہ نکہ کہوٹ،بڑی تعداد میں لارواموجودگی کا انکشاف،عوامی حلقوں کا موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بیادی مرکز صحت نکہ کہوٹ کے چوکیدار مشتاق احمد کی تیرہ سالہ بیٹی رقیہ مشتاق کو تیز بخار کے باعث ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔جہاں اُس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ۔مشتاق احمد بی ایچ یو ہی میں رہائش پذیر تھا ۔جہاں گزشتہ ایک سال سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی بند تھی۔محکمہ صحت کو اس ضمن میں بار بار آگاہ کیا گیا لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ادھر ڈینگی وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں نکہ کہوٹ پہنچ گئیں ۔جہاں معائنہ کے دوران جگہ جگہ لاروا کی موجود گی کا انکشاف ہوا ۔جس پر محکمہ کی ٹیم نے گھر کے مالکان اور دیگر کو فوری طور پر کھڑا پانی کی جگہوں کی صفائی ،ٹائر شاپس اور ہوٹلوں کو وارننگ جاری کی گئی کہ وہ اپنے صفائی کے نظام کو بہتر کریں ۔ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب ملک نے جس گھر یا دکان میں لاروا موجودگی کا پتہ چلا وہاں متعلقہ شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں