تحصیل لاوہ کے علاقے چکی شاہ جی تجاوزات کی بھرمار عوام پریشان ۔۔

0
119

2

لاوہ (حفیظ اﷲ ملک) مین بازار لاوہ چکی شیخ جی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، سڑک اور مین گلیوں میں بازار سجنے لگا، راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا،متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار لاوہ چکی شیخ جی روڈ اور لاوہ کی دیگر گلیوں میں دکانداروں نے من مرضی کرتے ہوئے آدھا سامان گلیوں میں سجانا معمول بنا لیا جس سے سڑک اور گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور متعدد بار مسافروں کے درمیان الجھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔علاوہ ازیں ریڑھی پر اشیاء فروخت کرنیوالوں نے بھی سڑک پر قبضہ کرنا اپنا حق سمجھ لیا ہے ۔تجاوزات کی وجہ سے سکول اوقات میں خصوصاً طلباء کی گاڑیوں اور پیدل گزرنے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ /تلہ گنگ ،ڈی سی او چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل لاوہ کو تجاوزات مافیہا سے نجاد دلوائی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں