ٹمن کوچ نوجوان لڑکی سمیت تین سواریوں پر تشدد کر ڈالا اور اسلحہ ۔۔۔

0
269

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) غنڈہ گردی کی انتہا ، دن دیہاڑے شہر میں ٹمن کوچ کے عملہ کا رکشا میں بیٹھی نوجوان لڑکی سمیت 3 سواریو ں پر تشدد ، اسلحہ تان لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقتدر سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے عملہ نے دن دیہاڑے جلد راستہ نہ دینے کی پاداش میں رکشا ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب رکشہ میں بیٹھی سٹی ہسپتال کی سٹاف نوجوان لڑکی نے روکا تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ نکال لیا ۔جس پر لوگ اکٹھے ہوگئے ،تاہم موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے ٹمن کوچ نمبریC1952کو ڈرائیور بھاگا کر لے گیا بعد ازاں دوبارہ کوچ جب شہر میں داخل ہوئی تو رکشا یونین نے چوک صدیق آباد کے قریب روڈ کو بلاک کرکے کوچ پر قبضہ کر لیا ۔انتظامیہ نے مذاکرات کی پیش کش تو یونین نے اسے مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ سوائے مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر کے علاوہ وہ کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے کیونکہ ظلم کرنے والے با اثر ہیں۔ لہذا انصاف کی توقع نہیں ۔ بعد ازاں کئی گھنٹوں بعد حافظ عمار یاسر موقع پر پہنچے اور روڈ کھولوایا اور انصاف کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ٹمن کوچ نمبری C1952 کو قبضہ میں لے کر تھانہ سٹی لے گئے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ان غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کرا کے غنڈہ گرد عناصر کیخلاف فوری کارروائی کریں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں