تلہ گنگ انتظامیہ کا صرف وعدوں پر گزارا کرنے لگی۔۔۔

0
166

1

تلہ گنگ ( اکرم نور چکڑالوی ) تلہ گنگ انتظامیہ کا صرف وعدوں پہ گزارہ تلہ گنگ کے نوجوان کھیلوں کے لیے گراؤنڈ کو ترس گئے ،نوجوان منفی سرگرمیوں میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے نوجوان کھیلوں کے لیے گراؤنڈ کو تر س گئے ہیں جبکہ گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بجائے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے نوجوانوں میںں نشہ جواء اور اس طرح کی کئی منفی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں جس کی ذمہ دار بھی یقیناًمقامی انتظامیہ ہے جبکہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کی انتظامیہ بجائے کھیلوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے صرف باتوں اور وعدوں پہ گزارہ کر رہی ہے ایم پی اے سرادار ذوالفقار علی خان دلہہ سمیت دیگر نے کئی بار تلہ گنگ میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لیے گراؤنڈ تعمیر کرانے کے وعدے تو کیے مگر ابھی تک ہم لوگ گراؤنڈ سے محروم ہیں اگر تلہ گنگ میں کھیلوں کے لیے سہولیات دیگر بڑے شہر وں کی طرح فراہم کی جائیں تو تلہ گنگ کے نوجوان بھی بہت سی کھیلوں میں تلہ گنگ کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں