حکومت آئی ٹی کے شعبہ سہولیات فراہمی کیلئے این اے 60کے دست راز نعیم طاہر ۔۔۔

0
129

5

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) حکومت آئی ٹی شعبہ سہولیات فراہمی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال کے دست راست ملک نعیم طاہر نے تلہ گنگ بیت المال کے تحت چلنے والے ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر میں آئی ٹی کلاس کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے دوران خطاب کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے مہوش سلطانہ ،محمد ندیم ایچ آر ڈی کے چیئر مین ملک محمد ندیم ،دانیال بابر بٹ ،میڈیم صغری سمیت سنٹر کے عملہ و ٹیچرز معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ملک نعیم اصغر نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی انفارمیشن کی ترقی و ترویح کیلئے سنجیدہ ہے ۔اور اس ضمن میں بڑے پیمانے پر اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے ۔ایم پی اے مہوش سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتیوں کے مطابق مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ۔اور ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہیں ۔ملک ندیم نے بتایا کہ ہماری این جی او معذوروں کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔بابر دانیال نے کہا کہ پاکستان بیت المال اپنے شعبہ کے تحت چلنے والے تمام ادارے خلوص دل سے عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں