لاوہ کے علاقہ دندہ شاہ بلاول پوسٹ آفس کی خستہ حال ۔۔۔

0
119

1

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)دندہ شاہ بلاول پوسٹ آفس کی خستہ حالی،بلڈنگ گلی سے 2 فٹ نیچے ہونے سے کسی بھی تیز بارش میں پانی عمارت کے اندر داخل ہونے سے محکمانہ ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ۔فی الفور توجہ دی جائے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ آفس دندہ شاہ بلاول کرایہ کی بلڈنگ میں واقع ہے اوربلڈنگ کا فرش گلی سے 2 فٹ نیچے ہے ۔ جس سے گلی کے بارشی کا پانی پوسٹ آفس میں داخل ہونے کا اور یوں تمام ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ قبل ازیں بھی کئی بار اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرکاری بلڈنگ کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔اہل علاقہ او ر ملازمین موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سنجیدگی سے نوٹس لے کر نئی بلڈنگ مہیا کریں یا ڈی سی او چکوال صاحب دندہ شاہ بلاول میں خالی پڑی سرکاری بلڈنگ میں ڈاکخانہ کی عمارت شفٹ کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں