میانوالی روڈ ٹمن موڑ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیاایک جابحق ۔۔۔۔

0
188

4

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ٹمن موڑ کے قریب مویشیوں سے بھراتیز رفتارشہ زور اُلٹ گیا ،ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی ،کئی مویشی بھی گھائل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد نعیم ساکن ڈھوک محمد گل شہ زور پر مویشی لاد کر منڈی مویشیاں کیلئے جا رہا تھا کہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ٹمن موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد نعیم سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اس حادثہ میں متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں