’’لاوہ‘‘ المصطفیٰ میڈیکل ٹرسٹ دندہ شاہ بلاول شوگر مریضوں ۔۔۔

0
153

1

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) 28 ستمبر کو المصطفیٰ میڈیکل ٹرسٹ دندہ شاہ بلاول میں میل/فی میل پر مشتمل میڈیکل ٹیم شوگر کے مریضوں کا مفت معائینہ و طبی امداد دے گی،خواہش مند مریض 20 ستمبر تا 22 ستمبر ہسپتال میں انٹری کروائیں،چیف ایگزیکٹو المصطفیٰ میڈیکل ٹرسٹ بریگیڈئر ملک فتح خان، تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول کی معروف سماجی شخصیت بریگیڈئر (ر) ملک فتح خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اہلیان علاقہ کی خدمت اور سہولت کیلئے المصطفیٰ میڈیکل ٹرسٹ دندہ شاہ بلاول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں ملک کے قابل ترین میل /فی میل ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے اور اس ضمن میں تمام ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ مورخہ 20,21,22 ستمبر سے المصطفیٰ میڈیکل ہسپتال دندہ شاہ بلاول میں مریضوں کی انٹری کرکے فائل تیار کی جائیں گی اور اس فائل کی بنیاد پر 28 ستمبر کو دن بھر میں شوگر کے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جائے گا اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں دندہ شاہ بلاول میں بریگیڈئر ملک فتح خان کی قابل قدر سماجی خدمات ہیں۔اہلیان علاقہ نے بریگیڈئر(ر) ملک فتح خان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خدمت مشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں