نرگھی کے نمبر دار ملک محمد ممتاز ٹریفک کے حادثے میں اللہ پاک کو پیارے ہو گئے۔۔۔

0
205

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے موضع نرگھی کے نمبردار ملک ممتاز خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ۔ملک ممتاز خان اپنی گاڑی پر گاؤں سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے فتح جنگ کے قریب اُن کی گاڑی خراب ہو گئی ۔جس پر وہ ایک ہائی ایس میں سوار ہو گئے ۔دوران سفر ہائی ایس کا اچانک ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈنواں ڈول ہوے لگی تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ملک ممتاز خان نے دروازہ کھول کر چھلانگ لگا دی تاہم بد قسمتی سے وہ سڑک کنارے لگے پتھروں سے سر ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں