وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سلطان رضا جامی کی خصوصی درخواست فنڈ جاری۔۔۔

0
171

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چیئر مین زکوۃ کمیٹی ضلع چکوال سلطان رضا جامی کی خصوصی درخواست پر ضلع چکوال کے مستحقین کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ۔گزشتہ روز ضلع زکوۃ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین سلطان رضا جامی منعقد ہوا ۔اجلاس میں تلہ گنگ سے ممبران زکوۃ کمیٹی عبدالرازق شاد ،ملک ضمیر اعوان،راجہ مجاہد افسر اور نصرت عارف نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چیئر مین زکوۃ کمیٹی ضلع چکوال سلطان رضا جامی کی خصوصی درخواست پر ضلع چکوال کے مستحقین کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ہے اور فنڈز جاری بھی کر دیئے ہیں ۔دوران اجلاس زکوۃ کمیٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں 1545مستحقین میں 1000روپے ماہانہ کے حساب سے گزارہ الاؤنس جاری کیا گیا ۔لیکن امسال 2031مستحقین میں 1000روپے ماہانہ گزارہ الاؤنس بذریعہ ایزی پیسہ اُن کی دہلیز پہنچایا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کیلئے 60,93,000روپے جاری کئے گئے ہیں ۔44مستحق بچیوں کی شادی کیلئے 20ہزار فی کس کے حساب سے 8,80,000روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔کالجز میں زیر تعلیم مستحق طلباء و طالبات کے شرح وظائف میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔اس سال 297طلباء و طالبات کو 4500فی کس کے بجائے 6000روپے سالانہ فی کس جاری کیا جائیگا ۔اس سلسلے میں پہلی ششماہی یعنی جولائی تا دسمبر 8,91,000روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کو پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2016کو بالترتیب 6,36,000اور2,55,702روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ضلع چکوال میں قائم فنی تربیتی ادارہ جات کو 75,07,336روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔اس طرح مجموعی طور پر ضلع زکوۃ کمیٹی نے ایک کروڑ،اکہتر لاکھ چون ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔عوامی حلقوں نے زکوۃ کمیٹی کے ضلع چیئر مین سلطان رضا جامی و دیگر ممبران کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں