’’تلہ گنگ‘‘پنجاب حکومت ضلع بھر سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائز لینے کیلئے ۔۔۔

0
124

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تیسری اور پانچویں جماعت کے طلباء و طالبات کے ٹیسٹ لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے ای ڈی او ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر تحریری لیٹر کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے ٹیسٹ 21ستمبر سے لے کر 27ستمبر تک لیے جائیں گے۔ جن مضامین کا ٹیسٹ ہوگا ان میں اردو ،انگلش اور ریاضی شامل ہیں۔ ٹیسٹ کے بعد سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں