’’تلہ گنگ‘‘امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا خطبہ حج مسلم امہ کو سیدھی راہ چوہدری عبدالجبار ۔۔۔

0
84

1

تلہ گنگ (نامہ نگار) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا خطبہ حج مسلم امہ کو سیدھی راہ پر چلانے کا منشور ہے جسے ہر مسلمان اپنی زندگی پر نافذ کرکے اقوام عالم میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے احیاء کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار نے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اسلامیانِ پاکستان ملک کی ترقی و سلامتی اور اتحادِ امت کی دعائیں مانگتے ہوئے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کے خطبہ حج کے بنیادی نکات کو بھی اپنے پیش نظر رکھیں اور ان نکات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہد کرکے اس پر عمل پیرا بھی ہو جائیں تو بلاشبہ اتحاد امت ہی دنیا کی سپرپاور بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کا خطبہ حج مسلم امہ کو گروہی اختلافات کو فراموش کرکے اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پروئے رکھنے کا نسخہ کیمیا ہے۔امام کعبہ نے شرفِ انسانیت کے منبع دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے اور ریاستی‘ ملکی‘ مملکتی فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی‘ وہیں انہوں نے مفاہمتوں‘ مصلحتوں کے لبادے اوڑھے مسلم حکمرانوں کو ریاکاری ترک کرکے شعائر اسلامی اختیار کرنے کا بھی درس دیا۔امام کعبہ کا خطبہ حج فرزندانِ اسلام کیلئے بلاشبہ مشعل راہ ہے مگر جب تک اس خطبہ حج کی بنیاد پر ہم عملیت پسندی کی راہ اختیار نہیں کرتے‘ مفاہمتوں‘ مصلحتوں منافقتوں کے لبادے نہیں اتار پھینکتے اور دنیا کے جدید تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے خود کو تیار نہیں کرتے‘ ہم پستے رہیں گے اور اپنے عروج کے دن یاد کرتے کرتے مزید زوال کا شکار ہوتے جائینگے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں