’’تلہ گنگ‘‘عید قربان ہمیں محبت بھائی چارے اور ایثا قربانی اخوت کا پیغام دیتی ہے ۔۔۔

0
110

2

تلہ گنگ (نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع چکوال کے قائدین نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں محبت بھائی چار ے ایثار قربانی اخوت کا پیغام دیتی ہے اس مبارک دن ہمیں غریب اور بے سہار ا مستحق لوگوں کی بھر پو ر امداد کر نی چا ہیے مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں ، غرباء مساکین، اور مستحقین میں گوشت تقسیم کر کے عید قربان کے موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جا سکتی ہیں اگر ہم معا شر ے کو پر امن بنا نا چا ہتے ہیں تو ہم کو اسلا می تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو نا پڑے گا۔عید کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء مولانا عطاء الرحمن قاسمی،قاری الطاف الرحمن،چوہدری عبدالجبار،حافظ محمدادریس،مولانا عبدالشکور نقشبندی،شیخ محمد افضل،مفتی محمد آصف ،مولانا محمد شعیب تریڑ،مولانا حنیف صابر ،مولانا پائندہ خان ،مولانا اسداللہ ،حاجی مرسلین، عمران حسین شاہ بخاری،مولانا عبدالواحد قریشی،مولانا سعیداحمد،مولانا عبدالقدوس ،قاضی خالد،قاضی محمد صادق،قاری خبیب احمد ،میاں ضیاء الرحمن ،حافظ عبدالقدیر،مولانا عبدالسلام ،مولانا عبدالمنان ،مولانا عمرفاروق،حاجی عبدالکریم اور دیگر نے کہا ہے کہ اس موقع پر یہ عہد کریں کہ اس عید کی حقیقی روح اور تصور کے مطابق اپنے اندر جذبہ ایثار پیدا کرکے پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنائیں ہمیں خوشی کے اس موقع پر بے سہارا اور غریب افراد کو بھلانا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں سب سے زیا دہ انسا نی حقوق کا علمبردا ر مذہب اسلا م ہے ایک دوسر ے کی بھلا ئی اور خیر خوائی کا ہمیں سبق دیتا ہے۔ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے مسلمان عید کی خوشیوں میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں، مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں ، غرباء مساکین، اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کر کے اور قربانی کا گوشت پہنچا کر انہیں عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں ، گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں