’’لاوہ‘‘سیکٹری یونین کونسل دھولر ملک نبیل عمران کی والدہ کا انتقال سینئر صحافیوں کے علاوہ ۔۔۔

0
146

3

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) صوبیدارملک شیرمحمد کی اہلیہ،سیکرٹری یوسی دھولرملک نبیل عمران اور ملک مہرخان کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، سینکڑوں افراد کی موجودگی میں آبائی گاؤں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاوہ کی معروف سماجی شخصیت ملک شیرمحمد کی اہلیہ، ملک نبیل عمران سیکرٹری یوسی دھولر اور ملک مہرخان کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعاء کی۔تعزیت کرنیوالوں میں پریس کلب لاوہ کے چیئرمین ملک حسن احمد، صدر امیر عبداﷲ ملک، سینئر نائب صدر حافظ قمر اعوان، جوائنٹ سیکرٹری حفیظ اﷲ ملک، ملک نثار احمد گٹال ،سید باقر حسین شاہ، سید اجلال حسین شاہ، ملک امتیاز احمد،ملک حق نوازسمیت دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں