پردیسی ملازمین عید منانے کے بعد اپنی منزل پر لوٹنا۔۔۔

0
115

1

اسلام آباد(شہزاد احمد ملک)پردیسی ملازمین اپنے عید منانے کے بعد اپنی اپنی منزلوں پر لوٹنا شروع ہو گئے کوچز ،کوسٹر ،ویگن،ہائی ایس اور بسوں کے چھتوں اور اندر بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جا رہا ہے اور ڈبل کرائیہ بھی وصول کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق ملازم پردیسی اپنی اپنی نوکریوں پر واپس آنا شروع ہو گئے ہیں دور دراز شہروں میں رہنے والوں نے پہلے ہی بکنگ کروا رکھی تھی مسافروں کو بھیڑ بکریو ں کی طرح چھتوں اور گاڑیوں میں ٹھونسا جا رہا ہے جبکہ سیکٹری آرٹی کے واضع احکامات پس پردہ رکھتے ہوئے بڑے بڑے مالکان نے دولت کی حرس میں مسافروں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے ڈبل کرائے لیئے جا رہے ہیں کل بروز منگل سرکاری دفاتر کے علاوہ پرائیوٹ فیکٹریاں ملیں کھل جائیں گی جس کی وجہ سے پردیسی ملازمین لوٹنا شروع ہو گئے ہیں پیر ودہائی ،فیض آباد ،کراچی کمپنی ،غوثیہ ٹریول تلہ گنگ نیوز لاری اڈا جبکہ ترحدہ چوک سے بھی اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور پنڈی گھیب کے علاوہ ریلوے سٹیشن پر بھی رشش لیکن سہولیات نابید فتح جنگ لاری اڈا ویران مسافروں کو سائیڈ پر کھڑے ہو کر ہی اٹھایا جا رہا ہے اور لاری اڈا فتح جنگ پر پرائیوٹ کاروں کا قبضہ ڈیلی تلہ گنگ نیوز سروے کے مطابق زاہد رش ہونے کی وجہ سے کئی ملازمین نے ایکسٹر چھٹیاں لے لی تھیں تاکہ اس پریشانی سے بچا جا سکے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں