’’تلہ گنگ‘‘چینجی سدر گروپ میں تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ۔۔

0
81

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) سدرکی ،چینجی گروپوں میں تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ، سدرکی گروپ نے تلہ گنگ سرگودھا روڈ بلاک کر دیا ، چینجی کے متعدد افراد کی پٹائی ، پولیس تھانہ صدر تین گھنٹے روڈ کھلوانے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے موضع چینجی اور ڈھوک سدرکی کے دو گروپوں کے درمیان گزشتہ روز ایک بار پھر تناو پیدا ہو گیا۔ موجودہ تناو بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا۔ جس کے بعد ڈھوک سدرکی کے گروپ نے تلہ گنگ سرگودھا روڈ جمعہ کے روز بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اس دوران سدرکی گروپ کے لوگوں نے اس مقام پر موجود چینجی کے بعض افراد کو زدوکوب بھی کیا۔ تین گھنٹے بعد پولیس تھانہ صدر ایکبار پھر موقع پع پہنچی اور مزاکرات کر کے روڈ بحال کرایا۔ سدرکی ، چینجی تنازعہ کی اصل وجہ گاڑیوں کی ٹائمنگ تھی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں