تھانہ ٹمن کی حدود شادی کی تقریب ہوائی فائرینگ دولہا پھوپی زاد چچا جابحق ۔۔

0
111

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹمن کے علاقہ پاتوالی میں شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دلہا کا پھوپھی زاد بھائی جاں بحق جبکہ خاتون ،بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاتوالی کے رہائشی محمد حیات کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ ملزم محمداحسان نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر دلہا کا پھوپھی زاد بھائی رمضان حسن ولد محمد حسن سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بچی اریبہ ،خاتون غلام فاطمہ اور تنویر حسین نا می شخص شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا گیا ۔دریں اثناء لواحقین نے مقتول رمضان کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کیا ۔جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ بہرحال چلے گا اور اب عدالت ہی میں صلح ہو سکتی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں