’’لاوہ‘‘سیاست دانوں کی اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ۔۔۔

0
145

2

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)لاوہ،ایم پی ایم اے ملک ظہور انور کے دست راست شہر یار اعوان کے ساتھ ڈاکٹر شاہ نواز کی قیادت میں میونسپل کمیٹی لاوہ کے چئیرمین یو سی لاوہ رورل میاں نذیر عالم ، ملک حسن اور زعماء علاقہ نے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی اور لاوہ کے مسائل ان کے سامنے پیش کیے جن میں گزشتہ پانچ ماہ سے اے سی لاوہ کی مستقل تقرری نہ ہونا،سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی دندہ سے لاوہ منتقلی، نادرہ آفس کا لاوہ میں قیام،ٹی ایچ او لاوہ اور تحصیل کے متعلقہ باقی تمام محکموں کے متعلق فریقین کے مابین تفصیلی بات چیت ہوئی لاوہ کی گلیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی شہر یار اعوان نے حاضرین سے وعدہ کیاکہ اے سی کی تقرری،نادرہ آفس ،ڈی ڈی او ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر جیسے اہم معاملات کے فوری حل اور تحصیل کے متعلقہ تمام امور کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں