لاوہ گورمنٹ ڈگری کالج میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء 20ستمبر کو ہو گا۔۔۔

0
110

1

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)لاوہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاوہ میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء 20 ستمبر بروز منگل کو ہو گا، متذکرہ کالج کی عمارت کا افتتاح مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ناصر محمود اعوان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی و علمی اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔کالج کی عمارت تقریباً آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہوئی جس میں جدید طرز کی لیب بھی بنائی جائے گی۔ناصر محمود اعوان کے مطابق اتالیق کی تقرری انتہائی ایمانداری کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور ادارہ کی مقامی پرنسپل میڈم نسرت کی زیر نگرانی بیس ستمبر سے کالج میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا جس کی وجہ سے عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی کیوں کہ کم وبیش سوا لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کی خواتین کیلئے اتنی بڑی سہولت کی فراہمی حکومت کی جانب سے ایک خوش آئند قدم ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں