ملتان خورد اور سگھر دو حادثات میں دو افراد جابحق دو شدید زخمی۔۔

0
158

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ تلہ گنگ ملتان خورد روڈ پر ملتان خورد کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 70 سالہ بزرگ مصطفی احمد ساکن کھوئیاں جاں بحق جبکہ ملتان خورد کے رہائشی دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔دوسرے حادثہ میں تلہ گنگ میانوالی روڈ پر سگھرکے قریب آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار فوجی نوجوان محمد تنویر ولد شبیر بلوچ ساکن سگھر جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کو اس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں