تلہ گنگ چکوال پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے ایک اور ساتھی اللہ پاک کو پیارے۔۔۔

0
112

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قریبی ساتھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ،سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان ملک غلام جیلانی اختر انتقال گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈھیر مونڈ میں ادا کر دی گئی ۔ملک غلام جیلانی اختر کی وفات پر سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،ن لیگی رہنماء سردار غلام عباس ،مشیر وزیر اعلیٰ ملک سلیم اقبال ،پی پی تحصیل تلہ گنگ کے سیکرٹری اطلاعات نور محمد چکڑالوی، پی وائی او ضلع چکوال کے صدر اشفاق احمد ،صحافی اکرم نور چکڑالو ی ، اور محمد وحید سمیت دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں