تلہ گنگ کے علاقہ ٹہی ڈی ایچ کیو ہسپتال مریضوں کیلئے وبالے جان بن گیا ۔۔۔

0
106

2

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ٹہی بی ایچ یو ہسپتال کی حالتِ زار ،عوام ذلیل و خوار ہونے لگی،ڈیوٹی عملہ حاضریاں لگوا کر غائب ، ادویات کی کمی اور سرجیکل سامان تک موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،مریض تڑپنے پر مجبور ، اعلی حکام نوٹس لیں عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹہی کے بی ایچ یو ہسپتال کی بدتر حالتِ زار کی وجہ سے ٹہی کی عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ہسپتال میں تعینات عملہ صرف حاضریاں لگوا کر ہسپتال سے غائب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ہسپتال میں ادویات کی کمی اور سرجیکل سامان تک نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی حادثات صورتِ میں مریض اور زخمی گھنٹوں تڑپنے پر مجبور رہتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی آبادی والے گاؤں کے لیے ایسا ہسپتال عوام کے ساتھ مذاق ہے جبکہ مین شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے بھی یہاں اکثر حادثات کا سامنا رہتا ہے مگر ہسپتال میں سرجیکل سامان سرے سے موجود ہی نہیں اور ہسپتال کا عملہ بھی حاضریاں لگوا کر غائب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض گھنٹوں تڑپنے پر مجبور ہوتے ہیں اور کئی گھنٹوں کے بعد مریض کو تلہ گنگ لے جانے کی ہدایت جاری کر دی جاتی ہے عوام نے وزیراعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے بی ایچ یو ٹہی میں تعینات عملے کا قبلہ درست کرنے اور ہسپتال میں سرجیکل سامان سمیت دیگر ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں