چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے واپڈا تلہ گنگ کے عوام کیلئے عذاب بن گیا۔۔۔

0
139

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) تلہ گنگ واپڈا کا عوام کے ساتھ مذاق پھر سے شروع ، بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، دو سے تین گھنٹوں کی لگاتار غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، اور ہر دس منٹ بعد بیس منٹ کی لوڈشیڈنگ نے تلہ گنگ کی عوام کو تگنی کا ناچ ناچنے پر مجبور کر دیا ، لوگوں کے کاروبار تباہ ، قیمتی سامان جل کر خاکستر ، اعلی حکام نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں واپڈا نے عوام کے ساتھ مذاق پھر سے شروع کر دیا ہے جبکہ تلہ گنگ میں بارہ سے چودہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ دو سے تین گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ہر دس من ٹ بعد بیس منٹ کی لوڈشیڈنگ نے تلہ گنگ کی عوام کو تگنی کا ناچ ناچنے پر مجبور کر رکھا ہے جبکہ بجلی کی آنی جانی کی وجہ سے کئی واقعات میں لوگوں کا بیشتر قیمتی سامان خاکستر ہو رہا ہے اور دوسے تین گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اوربارہ سے چودہ گھنٹوں کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تک تباہ ہو رہے ہیں تلہ گنگ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کافی حد تک کم ہو جانے کے باوجود اتنی طویل دورانیے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ ظلم ہے جبکہ تلہ گنگ کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران نے بھی چپ سادھ رکھی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے واپڈا تلہ گنگ کی اس کارستانی کا فوری نوٹس لینے اور عوام کواس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں