بلکسر میں شاندار کبڈی میچ مہمان خصوصی حاجی عمر حبیب نے انعامات تقسیم کیئے۔۔۔

0
198

1

تلہ گنگ (نامہ نگار)بلکسر میں شاندار کبڈی میچ ، مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ کے رہنما حاجی عمر حبیب نے کھاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلکسر میں ایک شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ کے رہنما حاجی عمر حبیب تھے جبکہ ان کے ہمراہ ق لیگ کے مقامی رہنما چودھری فخر عباس آف بکھاری کلاں اور سردار ہمایوں خان سکندر بھی موجود تھے مہمان خصوصی حاجی عمر حبیب نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ایک نقد انعامات تقسیم کیے اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی عمر حبیب نے کہا کہ کبڈی ہمارے علاقہ کا ثقافتی کھیل ہے اور اس طرح کے مقابلے ہوتے رہنے چاہیں تاکہ ہماری ثقافت نوجوان نسل میں زندہ رہے اور لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم ہوتے رہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں