’’تلہ گنگ‘‘احتجاج ہمارا بنیادی اور قانونی حق ہے سردار منصور حیات ٹمن۔۔

0
104

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا بنیادی قانونی اور آئینی حق ہے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی گرتی ہوئی ساکھ اور بیڈ گورننس کے باعث عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ان شا اللہ آنے والے قومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی ۔اور پاکستان کو درپیش گھمبیر مسائل سے عوام کو نجات دلائے گی ۔اُنہوں نے نو منتخب ضلعی صدر پی ٹی آئی پیر نثار قاسم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اُن کی قیادت میں پی ٹی آئی ضلع کے قریہ قریہ تک قائد تحریک انصاف عمران خان کے تبدیلی پیغام کو عام کریگی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں