ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن نے آخر کارمیڈیا کو بتا ہی دیا ۔۔۔

0
175

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے کہا ہے کہ ہم نے ن لیگ میں کسی نووارد سیاست دان کو خوش آمدید نہیں کہا ۔بار بار پارٹیاں بدلنے والے عوام میں اپنی ساکھ کھو بیٹھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مقامی صحافی سید ارشاد کا ظمی کے بھائی سید وقار کا ظمی کی دعوت ولیمہ میں شریک صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ و لاوہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس فراہمی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ۔جنہیں بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔سید وقار کی دعوت ولیمہ میں سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،ضلعی صدر پی ٹی آئی پیر نثار قاسم کرسال ،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک خالد ٹہی ،ملک فلک شیر اعوان ،ق لیگی رہنماء عمر حبیب ،ملک نواب تھوہا،ملک ممتاز حیدر تھوہا محرم خان ،قاضی عبدالقادر،نذر حسین چودھری ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ملک عامر نواز ،لیاقت اعوان،قاضی حذیفہ ،رشید احمد چینجی ،ضیاء الدین اعوان ،فاروق عابد لاوہ ،ظہور احمد،اکرم نور چکڑالوی،محمد وحید سمیت سیاست دانوں ،وکلاء ،یاجران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں