’’بوچھال کلاں‘‘علاقہ ونہار میانی اڈاہ میں جنگل کا قانون شہری پریشان۔۔۔۔۔۔

0
129
boc1بوچھال کلاں (نامہ نگار ) علاقہ ونہار کے میانی اڈا پر ناجائز تجاوزات مافیا ایک بار پھر سرگرم میابی اڈا پر سڑک دونوں اطراف سے ٹھیہ بانوں نے اپنے قبضے میں لے لی تفصیل کے مطابق میانی اڈا پر ایک بار تجاوزات مافیہ سرگرم ہو گیا انہوں نے خوشاب چکوال روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف میں ٹھیے لگا کر اپنا قبضہ جما لیا ہے کچھ عرصہ قبل ٹی ایم او کلر کہار نے میانی اڈا پر کمیٹی بنائی تھی جو قبضہ مافیا کو سڑک کی حدود سے دور رکھے گی مگر تجاوزات مافیا نے اپنا اثر دیکھاتے ہوئے اس کمیٹی کو بے اثر کر دیا جبکہ TMOکلر کہار بھی بے بس نظر آ رہی ہے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے یہ سڑک کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے اور مسافر گاڑیاں اس رش میں پھنس جاتی ہیں عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں