تلہ گنگ، مندیال چوک میں تیز رفتاراور غلط سائیڈ سے چلنے والی مسافر کوچ قیمتی جان لے گئی۔۔۔۔

0
107

talagang1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں مندیال چوک کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ رکشہ پر چڑھ دوڑی ،رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،کوچ ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح تلہ گنگ شہر میں مندیال چوک کے قریب مسافر کوچ نمبریRIS2399نے سڑک کی غلط سائیڈ پر چلتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے رکشہ پر چڑھ گئی ۔جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیوراظہر علی ولد شاکر حسین ساکن محلہ ملکوال روڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گءئے ۔اس موقع پر دکانداروں نے مسافر بس کے ڈرائیور ذکریاولد خان محمد ساکن عیسیٰ خیل کو پکڑ لیا اور تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ۔جبکہ دوسری جانب رکشہ یونین نے اپنے ساتھی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مین چکوال روڈ بلاک کر دیا اور حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دینے اور شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ۔روڈ دو گھنٹے بلاک رہنے کے بعد کھول دیا گیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں