دندہ شاہ بلاول، میونسپل کمیٹی اور پریس کلب لاوہ کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کا احوال۔۔۔

0
110

lawa1دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)لاوہ، میونسپل کمیٹی لاوہ اور پریس کلب لاوہ کے ممبران کی ڈاکٹر شاہنواز اعوان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرآفس لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمٰن سے ملاقات،تحصیل کمپلیکس میں دفتری امور سست روی کے شکار کی اصل وجہ عملہ کی تعیناتی نہ ہونا، نادرا آفس کا قیام، سول کورٹ کا قیام، محمد حسین کلرک کی تعیناتی، ٹی ایچ کیو سمیت دیگر اہم مسائل زیر بحث، ہفتہ بھر سے بدھ کے دن لاوہ کیلئے وقف ہے اور تمام مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوشش کروں گا ۔اسسٹنٹ کمشنر واصف رحمٰن کی میونسپل کمیٹی لاوہ اور پریس کلب لاوہ کے ممبران سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کمپلیکس لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمن سے میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبران ملک حسن احمد، ملک رزاق احمد اور ڈاکٹر شاہنواز اعوان جبکہ پریس کلب لاوہ کے اراکین حافظ قمر اعوان، فاروق عابد، حفیظ اﷲ ملک، ملک نثار احمد، محمد نعمان، حاجی سلیم اور ملک امتیاز احمد نے ملاقات کی۔دوران ملاقات تحصیل کمپلیکس میں دفتری امور کیلئے عملہ کی کمی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر شانواز اعوان نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے محمد حسین نامی کلرک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر تاحال موصوف نے جوائننگ نہ لی علاوہ ازیں سول کورٹ کا قیام، اہلیان لاوہ کیلئے نادرا آفس، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاوہ، تعلیم و دیگر بنیادی مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ تمام زیر بحث مسائل تحریری طور پر مجھے دیں میں آج ہی آپ کی درخواست کوکورنگ لیٹر لگاکر متعلقہ حکام کو ارسال کرتاہوں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نومولودتحصیل لاوہ کیلئے تمام درکار وسائل استعمال کرکے اہلیان لاوہ کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گا اور ہفتہ بھر سے بدھ والے دن میں شام تک اسسٹنٹ کمشنر آفس لاوہ میں تحصیل لاوہ کے مسائل کے حل اور خدمت کیلئے حاضر رہوں گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں