ملک بھر کی طرح تحصیل تلہ گنگ و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر ۔۔۔

0
196

talagang2تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔اور روڈز بلاک کر دیئے ۔موضع ملتان خورد کے محلہ مسلم ٹاؤن کے باسیوں نے چھ روز سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے پر احتجاج ٹمن ملتان خورد روڈ بلاک کر دیا اور حکمرانوں کیخلاف سخت نعرہ بازی کی ۔کوٹسارنگ ،پیڑ فتحال اور دیگر علاقوں میں بھی لوگ سڑکو ں پر نکل آئے اور طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی دی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں