تلہ گنگ کے علاقہ ملتان خورد میں آدھا تیتر آدھا بٹیر انتقام شروع۔۔۔

0
150
pub1اسلام آباد(ارسلان احمد ملک سے) ممتاز ٹمن اور اس کے قریبی ساتھی کا ایک اور فراڈ اور راز منظر عام پر آگیا۔ تلہ گنگ کے علاقہ ملتان خورد جو تلہ گنگ کا مرکزی علاقہ بھی کہا جاتا ہے شہر میں سوئی گیس بھی اور بلدیاتی الیکشن میں جن محلوں کے عوام نے ووٹ نہیں دیا سوئی گیس روک دی گئی عوام اٹھ کھڑے ہو گئے اور یہ منصوبہ سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن کا تھا جنہوں نے دیدہ دلیری سے اپنے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا مگر ممتاز ٹمن اور اس کے قریبی ساتھیوں نے بجائے مکمل کرنے کے ادھورا ہی چھوڑ دیا اور ملتان خورد میں کئی محلے سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں ڈیلی نیوز کے تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ ووٹ نہ دینے کی سزا مل رہی ہے اگر ممتاز ٹمن ملتان خورد آگئے تو جس طرح پہلے ان کا حشر کیا تھا اب ہم اس سے بھی بڑھ کر حشر کرینگے ووٹ ملک کی امانت ہوتی ہے ووٹ نہ دینے کی سزا ہمیں اور ہمارے بچوں کو دی جا رہی ہے اور سوئی گیس نہ مہیا کرکے اور انتقام لیا جا رہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ملتان خورد کے بہادر آباد اور دیگر بہت بڑے بڑے محلوں میں سوئی گیس کا کام روک دیا گیا ہے شہریوں نے کہا ہے کہ اس طرح لیڈر آپ کو کوئی نہیں کہتا ہم تو آپ کو لیڈر مانتے بھی نہیں ہیں ہمارا لیڈر سردار فیض ٹمن ہے جس نے سوئی گیس کا منصوبہ حکومت سے لڑ جھگڑ کر منظور کروایا تھا اور ہمارے لیڈر حافظ عمار یاسر ہیں آئندہ تم ملتان خورد میں پاؤں رکھ کر تو دیکھنا عوام نے بھڑاس نکالنے کیلئے کل ملتان خورد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور میدان جنگ بنا رہا ڈیلی نیوز کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سابق امیدوار برائے چےئرمین یونین کونسل سینئر ایڈووکیٹ حکیم ریاض احمد نے عوام کی بات کو مانتے ہوئے احتجاج ختم کیا اور کوئی بھی اقتدار کا نمائندہ موقع پر نہیں پہنچا کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ عوام ماریں گے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں