تلہ گنگ کے ہر دلعزیز رہنما کی باتیں… ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی زبانی پڑھئے….

0
138

talagang-newsاسلام آباد( ارسلان احمد ملک) چوہدری پرویز الٰہی نے حقیقی معنوں میں صوبہ پنجاب کی خدمت کی دوبارہ موقع ملا تو پنجاب کا نقشہ بدل دینگے۔ یہ باتیں کہیں تلہ گنگ کے ہر دلعزیز رہنما اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر نے، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے ہر دلعزیز رہنمااور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی قائد حافظ عمار یاسر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے حقیقی معنوں میں صوبہ پنجاب میں کام کرائے ہمارے لیڈر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے غریب عوام کی حالت سدھارنے کیلئے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے اور صوبے کی حالت زار ٹھیک کرنے کیلئے بھی میگا پروجیکٹس شروع کئے۔ وہ کرسال بیلوں کے جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب کے عوام نے دوبارہ (ق) لیگ کو خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ ہم پورے صوبے کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے ترقیاتی اور فلاحی کام ہماری اولین ترجیح ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی عوام اپنے حقیقی رہنماؤں کو منتخب کرے گی وہ دور گیا جب عوام کو قیمے کے نان اور سستی روٹی سے ورغلا کر ووٹ لئے جاتے تھے اب انشاء اللہ عوامی حکومت بنے گی ان کے ساتھ چےئرمین حاجی ریاض اعوان اکوال، ضلعی صدر و چےئرمین ملک اسد کوگلہ، سابق تحصیل ناظم ملک مظفر خان (ملتان خورد) حافظ عمر حبیب سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شامل تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں