آج کی تصویر ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی نظر سے

0
131

1

زیر نظر تصاویر تلہ گنگ کی نیو لاری اڈا کی ہیں تصاویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ لاری اڈا اجڑ چکا ہے اس کا کوئی والی وارث نہیں انتظامیہ اور سیاستدانوں نے بھی منہ موڑ لیا ہے ٹرانسپورٹروں نے بھی بجائے اڈے کے جگہ جگہ اڈے کھول لئے ہیں ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے کھول لئے ہیں جبکہ اڈے کی صورتحال یہ ہے کہ یہ اڈا کروڑوں روپے سے تیار کیا گیا تھا جو موجودہ ارکان اسمبلی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بن گیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اور قیمتی گاڑیوں کیلئے کوئی شیڈ تک موجود نہیں مسافروں کیلئے صاف پینے کا پانی نہیں مسافر خانہ میں گندگی پڑی ہوئی ہے جگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں ٹرانسپورٹروں نے اڈے میں گاڑیاں لانے کے بجائے باہر سے ہی سواریاں اٹھانی شروع کر دیں جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں فیصلہ قارئین پر چھوڑتے ہیں۔تحریر ارسلان احمد ملک، فوٹو ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپ ڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں