بجلی نہ ملنے پر شور کیا مچایامظاہرین کیخلاف مقدمہ درج۔۔

0
58

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) مقامی با اثر شخصیت کے دباؤ پرلوڈ شیڈنگ کیخلاف روڈ بلاک کرنے والے موضع ملتان خورد کے درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ملتان خور کے محلہ مسلم ٹاؤن کے لوگوں نے چھ روز سے بند بجلی پر احتجاج ٹمن ملتان خورد روڈ بند کر دیا تھا اور حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی ۔جس پرگزشتہ روز پولیس تھانہ ٹمن نے ملک مظفر اے ایس آئی کی مدعیت میں دو نا مزد اور بارہ سے زائد نا معلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 506/2,341/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹمن کی مقامی با اثر شخصیت نے حکومت کیخلاف نعرہ بازی پر ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے دباؤ ڈالا ۔جس پر علاقہ میں ن لیگ کیخلاف لاوا پک رہا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں