تلہ گنگ، قاتل دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی۔۔۔

0
64

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں دھاتی ڈور سے پتنگ بازی ،موٹر سائیکل سوار نوجوان گلے پر تار پھرنے سے زخمی ،واقعہ کیخلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درخواست دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب قاضی عبدالقادر کے جوانسالہ بیٹے چیئر مین زکوۃ کمیٹی وارڈ نمبر ایک تلہ گنگ قاضی محمد حذیفہ اپنے موٹر سائیکل پر شہر میں جارہے تھے کہ اچانک دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہو گئے ۔جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دی گیا ۔واقعہ کیخلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درخواست دیدی گئی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں