عوام ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے، مولانا محمد عبداللہ

0
90

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ شفاعت محمدی کے حصول کا ذریعہ ہے ۔ختم نبوت کانفرنس پچنند میں علاقہ دھن سے عوام ا لناس بھرپور شرکت کریں گے ۔ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام (ف) کوٹ چودھریاں کے امیر مولانا محمد عبداللہ اورجنرل سیکرٹری ملک جلال خان، نے ،دیوال، روپوال،دلہہ ،سمیت دھنی کے مختلف علاقوں میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پچنند کی دعوتی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء جے یو آئی (ف) کے سابق ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمن قاسمی،چوہدری عبدالجبار ،شیخ محمد افضل ،اور حافظ محمد ادریس نے کوٹ چودھریاں میں مولانا محمد عبداللہ اورجے یو آئی کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی۔جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے والے علماء اور کارکنان ملک کی نظریاتی سرحدوں کے بھی محافظ ہیں ۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے اکابرین اور کارکنان نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے صف اول میں کردار ادا کیا ہے ۔1953اور 1974 میں تحریک تحفظ ختم نبوت میں جمعیت علماء اسلام نے قائدانہ کردار ادا کیا ۔اور ان شاء اللہ آئندہ بھی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں