محرم الحرام کے حوالے سے تھانہ لاوہ میں اجلاس۔۔

0
94

1

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)تھانہ لاوہ میں ایس ایچ او تھانہ لاوہ چوہدری صغیر احمد کی سربراہی میں اراکین میونسپل کمیٹی اور امن کمیٹی کا اجلاس، لاوہ، دندہ شاہ بلاول، پچنند، ڈھرنال، گٹال سمیت علاقہ بھر کی معزز،سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شرکت، محرم الحرام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے اس لئے بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر صورت امن کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔مشترکہ اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ لاوہ میں ایس ایچ او تھانہ لاوہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سب انسپکٹر عبدالمالک، میونسپل کمیٹی لاوہ کے اراکین، جید علمائے کرام، امن کمیٹی کے تمام ممبران، اور لاوہ، دندہ شاہ بلاو، پچنند، گٹال،ڈھرنال سمیت مواضعات سے سیاسی و سماجی او ر مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور محرام الحرام میں امن و امان کو مقدم رکھنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام قربانیوں کا مہینہ ہے اور صحابہ کرامؓ نے جانوں پر کھیل کا ہمیں امن کا درس دیا اس لئے فرقہ واریت جیسی لعنت سے جان چھڑا کر امن کی فضا ہر حال میں برقرار رکھی جائیگی۔علمائے کرام نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مساجد و امام بارگاہوں میں ساؤنڈ ایکٹ کی سختی سے پابندی کرائی جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں