پریس کلب لاوہ کی نمل کے صحافی پر تشدد کی پرزور مذمت

0
229

4

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)نمل کے معروف صحافی ضیاء اﷲ ملک پر تشدد آزادی صحافت پر یلغار ہے ، پرزور مذمت کرتے ہیں۔عہدیداران پریس کلب لاوہ، ایف آئی آر درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ اور ڈی پی او میانوالی کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق نمل سے روزنامہ خبریں کے نمائندہ ضیاء اﷲ ملک پر مقامی افراد کا تشدد برداشت سے باہر ہے صحافیوں کو سچ لکھنے کی پاداش میں ڈرانے دھمکانے کی خطرناک روش معاشرے کیلئے سنگین ہے جس روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح کے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ او کان ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پریس کلب لاوہ کے چیئرمین ملک حسن احمد، نائب صدر حافظ قمر اعوان، جنرل سیکرٹری ضیاء قادری، جوائنٹ سیکرٹری حفیظ اﷲ ملک، فنانس سیکرٹری ظہور احمد،رابطہ سیکرٹری نثار احمد گٹال ،رکن ملک عزیر نوشیریخیل نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ اور ڈی پی او میانوالی کو خراج تحسین پیش کیا اور تشدد کرنیوالے عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں