تلہ گنگ، ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ زوہیب لائن حاضر، سب انسپکٹر کو اختیارات دے دئیے گئے

0
124

2

اسلام آباد( شہزاد احمد ملک) تھانہ سٹی تلہ گنگ کے ایس ایچ او راجہ زوہیب لائن حاضر ہو گئے جبکہ ان کی جگہ سب انسپکٹر نے چارج سنبھال لیا راجہ زوہیب کی تلہ گنگ کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تلہ گنگ کے ایس ایچ او راجہ زوہیب کا تبادلہ چکوال پولیس لائن میں کر دیا گیا ان کی جگہ عارضی چارج سب انسپکٹر سید حیدر عباس نے سنبھال لیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ راجہ زوہیب نے اپنی تعیناتی کے دوران تلہ گنگ شہر کے امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے تھے اور اپنے امن مشن میں کامیاب رہے انہوں نے موٹرسائیکل چور گینگ کو پکڑنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے گینگ کو گرفتار کر لیا تھا ان کے دور میں شہر میں چوری کی وارداتوں میں کمی آئی تھی ۔ سب انسپکٹر راجہ زوہیب نے اپنی پوسٹنگ کے دوران اہم فیصلے کئے جن سے شہر میں امن کی فضاء برقرار رہی اور ان کا نام ایماندار افسران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں