غلام عباس کی پیپلزپارٹی سے (ن) لیگ میں پرواز۔۔۔۔

0
218

3

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)سردار غلام عباس کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے مسلم لیگ مضبوط ہوگئی ہے، ضلع بھرکی سیاست میں یہ ایک خوش آئند اقدام ہے ، سیاسی و سماجی رہنما سید باقرحسین شاہ دندہ شاہ بلاول۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول کے سیاسی و سماجی رہنما سید باقرحسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام عباس ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ ایک بڑا اور اہم فیصلہ ہے۔ان کے اس فیصلہ سے مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن ضلع بھر میں مزید مستحکم ہوگی کیونکہ سردار غلام عباس ایک عوامی لیڈر ہیں اور انہوں نے مختلف سیاسی ادوار میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن ) جیسی محب وطن پارٹی کو صوبہ بھر میں استفادہ حاصل ہوگا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں