چکوال تا تلہ گنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اوورلوڈنگ کی وجہ سے سڑک بھی بیٹھ گئی۔۔۔

0
195

Demmage Road

اسلام آباد( ارسلان احمد ملک) چکوال تا تلہ گنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جگہ جگہ سڑک بیٹھ گئی اس سڑک پر کوئی سپیڈ بریکر نہیں اور نا ہی اوورلوڈنگ چیک کرنے کا کوئی ذریعہ ہے اور نا ہی القاسم ٹیکسٹائل ملز کی خطرناک پہاڑی کے دائیں بائیں کوئی سپورٹ نہیں لگائی گئی علاقہ دھرابی میں شہر کے ساتھ گزرنے والی یہ سڑک دھرابی کے عوام کیلئے بھی وبال جان بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چکوال سے تلہ گنگ جانیوالی سڑک میں جگہ جگہ گڑھے اور سڑک بیٹھ گئی ہے اوورلوڈنگ چیک کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں جس کی وجہ سے سڑک بیٹھ گئی ہے اور القاسم ٹیکسٹائل مل کے ساتھ پہاڑیوں میں کوئی بھی دائیں بائیں سپورٹ نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور پھرٹریفک کا بھاری دباؤ کیلئے کوئی سپیڈ بریکر نہیں علاقہ دھرابی اوربلکسر اور دیگر علاقوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے سروے کے دوران سروئیرز نے کسی بات کو مدنظر نہیں رکھا سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں علاقہ دھرابی میں کوئی ٹریفک سگنل اشارہ نہیں لگایا گیا کوئی سپیڈ بریکر نہیں اور اس کے علاوہ نکہ کہوٹ چیک پوسٹ سے خطرناک موڑ بھی عوام کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے اور ٹریفک انتظامیہ اکثر غائب رہتی ہے نکہ کہوٹ خطرناک موڑ پر کوئی Mirror نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں اور جب یہ سڑک تلہ گنگ کے قریب پہنچتا ہے تو بالکل ہی سائیڈوں پر ہوٹلز دکانیں ہونے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں متعلقہ انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر القاسم ٹیکسٹائل ملز کے پہاڑیوں میں دائیں بائیں سپورٹ لگائے اور سپیڈ بریکر اور بلکسر گاؤں اور دھرابی میں ٹریفک سگنل کے علاوہ سپیڈ بریکر بھی لگائیں یہ بات شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی شہریوں نے بتایا کہ یہاں الیکشن کے دنوں میں عوامی لیڈر نظر آتے ہیں اس کے بعد علاقوں کا رخ نہیں کرتے ڈیلی نیوز کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو صرف سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں جبکہ انتظامیہ نے بھی ہم سے کوئی ناراضگی رکھی ہوئی ہے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور عوامی نمائندوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں