حرمت رسولؐ اور دفاع وطن کیلئے تن من دھن سے تیار۔۔۔۔۔۔۔

0
184

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت اور دفاع وطن کے لیے تن من دھن قربان کردیں گے۔ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی ہمارا نصب العین ہے۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی رہنماء مفتی محمد آصف ،مولانا حنیف صابر ،قاری خبیب احمد ،مولانا عبدالمالک ،میاں ضیاء الرحمن ،حاجی نورمحمد حافظ محمد قاسم ،مولانا علی خان نے لاوہ ڈھرنال ،اورلیٹی میں ختم نبوت کانفرنس پچنند کی تیاریوں کے حوالے سے دعوتی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جان، مال کی قربانی دی ہے۔یہ عقیدہ وحدت اْمت کی علامت ہے تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی و قا نونی حق ہے ، اور اسے جاری رکھا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ قادیانی یہود و نصاریٰ کی دوستی چھوڑ کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے جھنڈے تلے آ جائیں اور ہما رے بھائی بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت اور وطن عزیز پر کوئی آنچ برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ پاک فوج جارحیت کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب دے گی اور ان شاء اللہ پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا ملک بھر کے علماء ور خصوصاً مفکر اسلام مفتی محمود ؒ کا زندہ جاوید کارنامہ ہے قادیانی رسول اللہﷺ کی ختم نبوت کے منکر اور اسلام کے غدار ہیں عقیدہ ختم نبوت وحدت اْمت کی علامت ہے۔اِس کے خلاف سازشیں کرنے والے خود رسواء ہوں گے۔ پارلیمنٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا۔قادیانیوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی علامات واصطلاحات استعمال کریں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں