ڈیلی تلہ گنگ نیوز کا تجزیہ سچ ثابت ہو گیا۔۔۔۔ ممتاز ٹمن دو یونین کونسلوں تک محدود

0
210

talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار غلام عباس اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کی کامیاب حکمت عملی کے سبب ممبر قومی اسمبلی ممتاز ٹمن گروپ دو یونین کونسلوں تک محدود ہو گیا ۔ ملک سلیم اقبال اور سردار غلام عباس اپنے پتے انتہائی کامیابی کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔جس میں اُن کو صوبائی حلقہ پی پی 23کے ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان اور ان کے دست راست ملک شہر یار اعوان کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ این اے 61میں مسلم لیگ ن کا اُمیدوار ملک سلیم اقبال اور سردار غلام عباس کا تجویز کردہ ہی ہو گا ۔ذرائع کے مطابق ممتاز ٹمن کی ساکھ اس وقت بری طرح گھائل ہو چکی ہے ۔جن کو اُنکے کئی دیرینہ دوست الوداع کہہ چکے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں