آج کی تصویر ڈیلہ تلہ گنگ نیوز کی نظر سے

0
95

talagang-pic

زیر نظر تصویر تحصیل کچہری تلہ گنگ کی ہے اور اس کے ساتھ تحصیل کچہری کی بلڈنگ بھی ہے جہاں وکلاء روزانہ ماسوائے اتوار مقدمات کی پیروی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ سات آٹھ معزز عدالتیں ہیں جہاں جج صاحبان روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت کرتے ہیں افسوس اس بات کا ہے کہ وکلاء کی بلڈنگ ناکارہ ہو چکی ہے جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور اسٹامپ فروش پٹوں پر بیٹھ کر گزارہ کر رہے ہیں یہ عمارت کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتی ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے کچہری اور عدالتوں کی سیکیورٹی کا بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔ اگر تلہ گنگ میں عدلیہ کی بلڈنگ کا یہ حال ہے تو باقی عمارتوں کی کیا حالت ہو گی فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ تحریر شہزاد احمد ملک، فوٹو ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپ ڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں