اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیلدار کا لاوہ کے دکانداروں کو جرمانہ۔۔۔

0
71
lawa3لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمن اور نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر کا کھڑاک، لاوہ کی مارکیٹ میں ایک ہی دن چالیس ہزار روپے جرمانہ کی پھکی۔گرانفروشوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے آٗندہ کاروائیوں کی دھمکی۔ دکاندار مذکورہ کاروائی پر عدم اطمینان اور تحفظات لے کر AC آفس لاوہ پہنچ گئے ۔نائب تحصیلدار سے مذاکرات، پرچوں سیل میں ریٹ لسٹ نظر انداز کرنیوالے دکانداروں کو گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے نائب تحصیلدار لاو ہ ندیم گاہر۔تفصیلات کے مطابق اے سی تلہ گنگ نے بدھ کے روز نائب تحصیلدار لاوہ کے ہمراہ مارکیٹ میں معمول کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے جرمانہ کرڈالا۔لاوہ بھر میں ریٹ لسٹ سرے سے موجود ہی نہ تھی علاوہ ازیں گرانفروشی من مانے ریٹس، ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر واصف رحمن اور نائب تحصیلدار ندیم گوہر بپھر گئے یوں چالیس ہزار روپے جرمانہ کرکے گرانفروشی روکنے کا عملی اقدام کرڈالا۔بعدا زاں دکانداروں کا ایک وفدمذکورہ کاروائی پر عدم اطمینان اور تحفظات لے کر اسسٹنٹ کمشنر آفس لاوہ پہنچ گیا او ر نائب تحصیلدار ندیم گوہر سے مذاکرات کئے تاہم ندیم گوہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی ہرگزاجازت نہیں۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بھی اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیلدار نے گرانفروشی پر لاوہ مارکیٹ میں مجموعری طورپر ستارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔مذکورہ افسران کی عوام دوست کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں