تلہ گنگ، مقامی صحافی کی درخواست پر سب انسپکٹر معطل۔۔۔

0
76
talagang1تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) مقامی صحافی کی درخواست پر لڑائی جھگڑاکیس کی ناقص تفتیش پر ڈی پی او چکوال نے سب انسپکٹر تھانہ صدر تلہ گنگ صفدر شاہ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا ۔صحافی محمد وحید نے ڈی پی او چکوال کو درخواست دی کہ سب انسپکٹر تھانہ صدر تلہ گنگ صفدر شاہ نے مخالفین سے مل کر ہمارے کئی عزیز و اقارب کیخلاف نہ صرف جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کیا بلکہ اب غیر جانبدارانہ اور شفاف تفتیش بھی نہیں کر رہا ۔ڈی پی او چکوال نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر صفدر شاہ کومعطل کرتے ہوئے پولیس لائن چکوال روپرٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں